102

امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر لبنان چھوڑنے کی ہدایت کردی

امریکا نے اپنی شہریوں کو فوری طور پر لبنان سے نکل جانے کی ہدایت کی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیل لبنان کشیدگی میں اضافے پر امریکا نے اپنے شہریوں کو فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔لبنان میں امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں امریکی شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان چھوڑدیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں موجود امریکی شہری فوری ملک چھوڑنے کی تیاری کریں۔اس سے پہلے امریکا نے 17 اکتوبر کو اپنے شہریوں کو لبنان کا غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں