سعودی عرب میں سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ۔
عرب میڈیا کے مطابق سونے کے زیورات اور آرائشی اشیاء پر قرآنی آیات تحریر کرنے کے حوالے سے پابندی سعودی عرب کے مفتی اعلیٰ اور وزیر داخلہ کی جاری کردہ ہدایات پر لگائی گئی۔
سعودی وزیر داخلہ نے تاکید کی ہے کہ (اللہ) کا نام ایسے کسی بھی کاغذ، برتن یا سامان پر تحریر نہ کیا جائے جسے عام طور پر لوگ استعمال کرکے ضائع کردیتے ہیں۔
86