نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے سکھ یاتریوں کو ویزا آن آرائیول اور ٹورز کا خصوصی پیکیج دینے کا اعلان کر دیا۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے بیرون ملک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا سکھ یاتریوں کو پاکستان آمد پر ویزا آن آرائیول دینے منصوبہ بنا رہے ہیں، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات کی ہے، جلد خوشخبری دیں گے، ننکانہ صاحب میں سکھ برادری کے لئے کمیونٹی سینٹر بنا کر دیں گے، سکھ یاتریوں کے لئے پنجاب میں ٹورز کا خصوصی پیکیج لا رہے ہیں، محکمہ سیاحت اس پیکیج کو حتمی شکل دے رہا ہے، سکھ یاتری پیکیج کی آن لائن بکنگ کرا سکیں گے۔ محسن نقوی سے امریکہ اور دیگر ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں سکھ یاتریوں نے لاہور، ننکانہ صاحب، حسن ابدال اور کرتارپور میں سکھ برادری کے مذہبی مقامات کی دیکھ بھال پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا، سکھ یاتریوں کے وفد نے وزیراعلیٰ محسن نقوی کو روایتی چادر پہنائی۔
39