فلسطینی صدر محمود عباس کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے،فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل نہیں کیا جاسکتا۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں غزہ کےلیے امن کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بےگھر یا بے دخل نہیں کیا جاسکتا، اپنی سرزمین نہیں چھوڑیں گے۔ اپنی سرزمین پر ہی رہیں گے۔
کانفرنس کے دوران خطاب میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ عرب دنیا جو پیغام سن رہی ہے وہ یہ ہے کہ فلسطینیوں کی زندگی اسرائیلیوں سے کم اہمیت رکھتی ہے۔
48