دنیا بھر میں لوگوں کو آپس میں جوڑنے والا مشہور ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم سکائپ 5 مئی کو ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے 95

دنیا بھر میں لوگوں کو آپس میں جوڑنے والا مشہور ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم سکائپ 5 مئی کو ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے

دنیا بھر میں لوگوں کو آپس میں جوڑنے والا مشہور ویڈیو کالنگ پلیٹ فارم سکائپ 5 مئی کو ہمیشہ کے لیے بند ہو رہا ہے، جس کے ساتھ ہی انٹرنیٹ کمیونی کیشن کی ایک تاریخی علامت کا خاتمہ ہو جائے گا۔

الجزیرہ کے مطابق سکائپ کو 2003 میں متعارف کرایا گیا تھا اور یہ تیزی سے ایک انقلابی پلیٹ فارم بن گیا، جس کے ذریعے صارفین مفت میں آڈیو اور ویڈیو کالز کر سکتے تھے۔ 2010 کی دہائی کے وسط میں سکائپ کے ماہانہ صارفین کی تعداد 30 کروڑ سے تجاوز کر چکی تھی۔ یہ وہ دور تھا جب نہ زوم تھا، نہ فیس ٹائم، اور نہ ہی واٹس ایپ کالنگ جیسی سہولتیں عام تھیں۔
اس کی مقبولیت اور وسعت کو دیکھتے ہوئے مائیکروسافٹ نے 2011 میں سکائپ کو 8.5 ارب ڈالر میں خرید لیا۔ اس کا مقصد سکائپ کو مائیکروسافٹ کی کمیونی کیشن حکمت عملی کا مرکزی ستون بنانا تھا۔ تاہم وقت کے ساتھ ساتھ زوم، واٹس ایپ، اور خود مائیکروسافٹ کا پلیٹ فارم “ٹیمز” زیادہ مقبول ہوتے گئے اور سکائپ کا استعمال بتدریج کم ہوتا چلا گیا۔

مائیکروسافٹ نے 28 فروری کو اعلان کیا کہ وہ اپنی سروسز کو سادہ اور موثر بنانے کے لیے سکائپ کو 5 مئی کو بند کر رہا ہے، اور اب تمام تر توجہ اور وسائل “مائیکروسافٹ ٹیمز” پر مرکوز کیے جائیں گے۔ یہ بندش سکائپ کے مفت اور پیڈ دونوں صارفین پر اثر انداز ہو گی تاہم “Skype for Business” کی سروس کچھ وقت کے لیے جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں