ڈیلی دومیل نیوز،چینی فضائیہ کے سائنسدانوں نے ایک نئی ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں یا ایویکس طیاروں کو دشمن کے ریڈار سے پوشیدہ رکھ سکتی ہے۔ ارلی وارنگ طیارے طویل عرصے سے جنگی حکمتِ عملی کا لازمی حصہ سمجھے جاتے ہیں لیکن ان کے طاقتور ریڈار سگنلز کے باعث یہ باآسانی دشمن کے ریڈار میں آجاتے ہیں۔
تاہم چینی ماہرین کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ریڈار سگنلز کو اس حد تک پیچیدہ بنا دیا ہے کہ دشمن کے لیے ان کا سراغ لگانا تقریباً ناممکن ہو جائے گا۔اس ٹیکنالوجی میں ہر اینٹینا کو معمولی فرق کے ساتھ الگ فریکوئنسی دی جاتی ہے، یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے سو گلوکار ایک ہی دھن کو مختلف آہنگ میں گائیں۔ اس طرح ریڈار سگنلز ایک فاصلے پر پہنچ کر اس قدر منتشر ہوجاتے ہیں کہ ان کا ماخذ واضح نہیں رہتا۔